Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

سعودی کابینہ:کورونا سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری

اجلاس کے شرکا نے کورونا کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا.(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کے حوالے سے حالات کا جائزہ لیا گیا.
اجلاس کےبعد سعودی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالےسے مقامی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا.
اجلاس کے شرکا نے مملکت میں کورونا کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا.
شرکا نے کورونا وائرس کے حوالے سے علاج معالجے کے اقدامات کے تحت فوری طور پر ٹیسٹ کٹس اور ضروری اداویات کی فراہمی کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے.
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت 995 ملین ریال کے معاہدوں کی منظوری دی گئی جس کے تحت مملکت کے تمام علاقوں میں ٹیسٹ سینٹرز کے قیام کے ذریعے 9 ملین افراد کے کورونا ٹیسٹ کو ممکن بنایا جائے گا.
کابینہ کے شرکا نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ یونٹس میں اضافہ اور مقامی طور پرکارکنوں میں مزید تربیت فراہم کرنے پر بھی زوردیا.

 یمن میں جاری عارضی جنگ بندی کے اقدام کو بھی سراہا گیا.(فوٹو ایس پی اے)

خادم حرمین شریفین کی جانب سے مملکت میں نافذ کیے جانے والے کرفیو اورلاک ڈاون میں نرمی کیے جانے کے احکامات کی بھی تعریف کی جس کی وجہ سے مملکت میں معاشی سرگرمیاں کسی قدر بحال ہوں گی.
کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے  یمن میں جاری عارضی جنگ بندی کے اقدام کو بھی سراہا گیا.
اجلاس میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے افطاری پروگرام کو مزید 18 ممالک تک توسیع دینے کی بھی منظوری دی گئی جس کے ذریعےمختلف ممالک میں 10 لاکھ افراد افطاری پروگرام سے مستفیض ہوں گے.

شیئر: