Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تجارتی مراکز کے ملازمین کا کورونا ٹیسٹ

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے تجارتی مراکز کے تمام ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ابوظبی کی اکنامک ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تجارتی مراکز میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تمام خریدار حضرات سامنے کی مرکزی دروازے سے داخل ہوں گے(فوٹو ٹوئٹر)

تجارتی مراکز میں موجود دکانوں کے تمام کارکنوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو رکھنے کے لیے بتدریج اپنے ٹیسٹ کرائیں گے اور تمام خریدار حضرات سامنے کی مرکزی داخلی راستے سے آنے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل العین میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے یا دوسری لہر سے بچنے کے لیے کچھ شرائط کے ساتھ دوبارہ کارباور کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

داخل ہونے والے ہر شخص کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جائے گا۔(فوٹو خلیج ٹائمز)

تمام کاروباری مراکز کے لیے سرکاری طور پر سرکل جاری کیا گیا ہے کہ دکاندار اور مالز میں آنے والے تمام خریدار حضرات سامنے کی مرکزی داخلی راستے سے آنے کی اجازت ہوگی۔ مرکزی دروازوں پر تھرمل سکیننگ کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جس سے داخل ہونے والے ہر شخص کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جائے گا۔
جسمانی درجہ حرارت زیادہ ہونے والے افراد کا کسی مال میں داخل منع ہو گا۔

شیئر: