Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کویت میں تیل کی پیداوار میں کمی کا آغاز

معاہدے پرعملدرآمد ایک ہفتے قبل ہی شروع کردیا ہے.(فوٹو اے ایف پی)
کویت نے اوپیک پلس کے تاریخی معاہدے کے مطابق یومیہ تیل کی پیداوار میں 2.24 ملین بیرل کی کمی شروع کردی ہے.
کویتی جریدے الانبا نے کویتی عہدیدار کے بیاب کے حوالے سے بتایاکہ کویت نے تیل پیداوار میں کمی کا آغاز اوپیک پلس معاہدے پرعملدرآمد یکم مئی سے ایک ہفتے قبل ہی شروع کردیا ہے.
کویتی عہدیدار کے مطابق کویت آئل کمپنی نے برقان آئل فیلڈ کے کئی کنویں بند کردیے ہیں- اصلاح ومرمت کا کام شروع کردیا گیا.
یاد رہے کہ کویتی وزیرپٹرولیم خالد الفاضل نے ان غیرملکی اخباری رپورٹوں کی تردید کی تھی جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ کویت پر تیل پیداوار میں کمی جلد از جلد شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے.
غیر ملکی اخبارات کا کہناتھا کہ کویت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ یکم مئی سے قبل ہی تیل پیداوار سے متعلق اوپیک پلس کے معاہدے پر عمل درآمد فورا شروع کردے.
الفاضل نے کہا کہ تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کویت کا ریاستی اختیار ہے. کویت اوپیک پلس اور اوپیک کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے مشترکہ جدوجہد کے حق میں ہے.

شیئر: