Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے والے غیر ملکی گرفتار

شاپ غیر قانونی طریقے سے ایک عمارت میں قائم تھی. (فوٹو سبق)
جدہ کے علاقہ بنی مالک میں گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے والے غیرملکی کو حراست میں لے لیا گیا. 
 جدہ میں الشرفیہ کی بلدیہ کے انسپکٹرز نے بنی مالک محلے میں تفتیشی کارروائی کے دوران ایک باربر شاپ پر چھاپہ مارا. یہ شاپ غیر قانونی طریقے سے ایک عمارت میں قائم کی گئی تھی. 
 انسپکٹرز نے غیرقانونی باربر شاپ سربمہر کردی. وہاں موجود مخصوص تین کرسیاں اورحجامت میں استعمال ہونے والے تمام آلات اور اشیا ضبط کرلیں. حجام کو سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا.
 دریں اثنا سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نجران میونسپلٹی کے اہلکاروں نے یہ اطلاع ملنے پر کہ غیرملکی کارکن اپنی رہائش پر ہموطنوں کوحجامت کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں اورمقرر کردہ پابندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں رہائش پر چھاپہ مارا .غیرقانونی سرگرمی پر تارکین کو گرفتار کرلیا.
نجران میونسپلٹی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر فایز بن رجا نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر غیرملکیوں کی رہائش پر چھاپہ مارا تھا.
تلاشی پر رہائش سے باربر شاپ میں استعمال ہونے والی مشینیں، آلات اور سامان نظر آنے پر ضبط کرلیا گیا. خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا.

 

شیئر: