Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستان: کورونا کے 642 کیسز، 237 ہلاکتیں

اسلام آباد میں اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد دعائیہ تقریب میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے موم بتیاں جلائے ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 237 ہو گئی ہے۔
 سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 11 ہزار کے لگ بھگ کیسز ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 642 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے  اور اس وقت 717 ہسپتالوں میں دو ہزار 867 مریض زیرعلاج ہیں، دیگر متاثرین کو گھروں میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ رات سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اگلے 15 دن وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے اہم ہیں اور وہ لاک ڈاؤن سخت کریں گے کیونکہ ان کے صوبے میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں متاثرین کی تعداد چار ہزار 700 سے زیادہ ہے جبکہ سندھ میں تین ہزار 600 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 541 جبکہ بلوچستان میں 607 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
 دارالحکومت اسلام آباد میں 214 جبکہ گلگت بلتستان میں 300 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل 55 کورونا کیسز ہیں۔
مرنے والے 237 افراد میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں 85، سندھ میں 73، پنجاب میں 65، بلوچستان میں آٹھ ہیں۔ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تین، تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک میں ایک لاکھ 31 ہزار 365 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں