Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

احتیاطی تدابیر کے ساتھ عارضی فروٹ اور سبزی منڈی

اس منڈی میں صرف سعودی شہری ہی کام کرسکیں گے- فوٹو سوشل میڈیا
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے العوالی محلے میں عارضی فروٹ اور سبزی منڈی کا افتتاح کیا ہے جو کہ روزانہ صبح 7 سے سہ پہر 3 بجے تک مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے کھلی رہے گی-

رش سے بچنے کے لیے یہ منڈی عارضی طور پر بنائی گئی ہے- فوٹو سوشل میڈیا

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی میں بلدیاتی امور کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الزایدی نے بتایا کہ العزیزیہ بلدیاتی کونسل نے سبزی اور فروٹ منڈی کی سہولت فراہم کی ہے- یہاں آنے جانے کے راستے بنا دیے گئے ہیں-
سبزی اور فروٹ منڈی میں جانے اور اس سے نکلنے کے دروازے الگ رکھے گئے ہیں- رہنما بورڈ نصب کردیے گئے ہیں- فائر پروف خیمہ نصب ہے-
بلدیاتی امورکے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ عارضی پھل اور سبزی منڈی سے العوالی محلے کے باشندوں کوآسانی ہوگی۔ انہیں ضرورت کی سبزیاں اور فروٹ روزانہ کی بنیاد پر آسانی سے مہیا ہوں گے-
عبداللہ الزایدی نے مزید کہا کہ منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں بنائی گئی ہیں، نگرانی کا موثر نظام ہے- ان دکانوں پر صرف سعودی شہری ہی کام کرسکیں گے- غیرملکیوں کو پھل اور سبزی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی-
ان کا کہنا تھاکہ العزیزیہ بلدیہ کے اہلکارو ں نے منڈی کےاطراف اور اندر صفائی اورسینیٹائزنگ کا مکمل بندوبست کررکھا ہے۔ مارکیٹنگ ٹرالیوں کا بھی انتظام ہے- انہیں مستقل بنیادوں پر سینیٹائز کیاجارہا ہے-
  منڈی میں آتے وقت لوگوں کا درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے- میونسپلٹی نے یہ انتظام بڑی سبزی منڈیوں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لیے کیاہے-

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: