Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ڈیوٹی کے دوران ماسک اور دستانے نہ پہننا خلاف ورزی

ماسک کے استعمال کی پابندی نہ کرنا قابل سزا جرم ہے-(فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے کہا ہے کہ میونسپلٹی ا ور بلدیاتی کونسلوں کے ورکرز پر ڈیوٹی کے دوران دستانوں اور حفاظتی ماسک کا استعمال ضروری ہے- یہ پابندی سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نئے کورونا وائرس لگنے سے بچانے کے لیے لگائی گئی ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امورنے مقامی شہریوں اور تارکین سے کہا ہے کہ اگر وہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کے ورکرز کو ڈیوٹی کےدوران  دستانے اور حفاظتی ماسک پہنے بغیر کام کرتے دیکھیں تو پہلی فرصت میں 940 پر رابطہ کرکے  اطلاع دیں-

 پابندی کورونا وائرس سے بچانے کے لیے لگائی گئی ہے-(فوٹو اے ایف پی)

وزارت کےدستانوں اور ماسک کے استعمال کی پابندی نہ کرنا قابل سزا جرم ہے-
یاد رہے کہ غیرملکی ورکرز کی رہائش کو منظم کرنے والی کمیٹی ان دنوں مملکت بھر میں غیرملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش کے مراکز کو منظم کرنے میں لگی ہوئی ہے-
اس حوالے سے نجی اداروں اور کمپنیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ دس دن کے اندر رہائشی مراکز سے  متعلق معلومات مہیا کردیں- 

شیئر: