Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رمضان کے دوران  بینکوں اور ترسیل زر مراکز کے اوقات کار

 بینکوں کی شاخیں صبح 10 سے دوپہر دو بجے تک کھلی رہیں گی-(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اس سال رمضان  اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بینکوں، ترسیل زر کے مراکز اور ایکسپریس سروس کے اوقات کار کا اعلان کیا ہے-
اخبار 24 نے ساما کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ رمضان  کے دوران  بینکوں کی شاخیں صبح 10 سے دوپہر دو بجے تک کھلی رہیں گی-
ساما نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ مہیا وسائل کے ذریعے اپنی شاخوں کے ناموں اور اوقات کارسے کھاتے داروں کو مطلع کرنے کا اہتمام کریں-
ساما نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت بھر میں ترسیل زر کے مراکز روزانہ صبح سات سے  سہ پہر 4 بجے تک کھولے جائیں گے-
ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار روزانہ پانچ گھنٹے سے کم نہیں ہوں گے-
ترسیل زر کے مراکز کہاں کھلیں گے اور کس وقت تک کھلیں گے اور کب سے کب تک کھلے رہیں گے اس کی تفصیلات ترسیل زر کے مراکز کو اپنے طور پر صارفین کو دینا ہوگی- اس سلسلے میں تمام مراکز کرفیوکے اوقات کار کے پابند بھی ہوں گے-
ساما نے مزید بتایا کہ اس سال عید الفطر کی چھٹی جمعرات 28 رمضان مطابق  21 مئی کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی-  8 شوال اتوار 31 مئی کو مالیاتی ادارے دوبارہ کام کرنا شروع کردیں گے-

ترسیل زر کے مراکز کو صارفین کو دینا ہوگی-(فوٹو سوشل میڈیا)

ساما نے تمام بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز پر پابندی لگائی ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپنی بعض شاخیں کھولنے کا اہتمام کریں- کھاتے داروں کو اوقات کار، شاخوں کے ناموں اور ترسیل زر کے مراکز کے پتوں سے مطلع کرنے کا  اہتمام کریں-
ساما نے یہ بھی کہا کہ تمام بینک اور ترسیل زر کے مراکز اپنی شاخوں اور اوقات کار کی تفصیلات سے ساما کو بھی آگاہ کریں-
 بیان میں مزید کہا گیا کہ  رمضان المبارک کے دوران سریع رفتار ترسیل زر کے سعودی نظام (سریع) ایکسپریس سروس کے اوقات کار صبح 10 سے لیکر سہ پہر چار بجے تک کے ہوں گے-  
جمعرات 28 رمضان  21 مئی کو ایکسپریس سروس بند ہوجائے گی پھر 3 شوال 26 مئی منگل کو ایکسپریس سروس صارفین کے لیے مہیا ہوگی۔

شیئر: