Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کورونا کیسز کی تعداد سات ہزار سے زیادہ

چار مزید اموات کے بعد مرنے والے87 ہوگئے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جمعے کو کورونا وائرس کے 762 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی کل تعداد سات ہزار 142 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے جمعے کو ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ مزید 59 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں- صحت یاب افراد کی تعداد ایک ہزار 49 ہے۔
 مکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ان کی تعداد 325 ہے۔ مدینہ منورہ میں197، جدہ میں 142 جبکہ ریاض میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا کے 6006 ایکٹیو مریض ہیں(فوٹو سبق)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال  کے حوالے سے بتایا کہ کورونا سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں جس سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 87 تک پہنچ گئی ہے-
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا کے 6006 ایکٹیو مریض ہیں ان سب کا علاج جاری ہے ان میں سے 74 کی حالت نازک ہے- ان  کا علاج انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہورہا ہے-
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت کے ماتحت سپیشلسٹ ٹیمیں گھنی آبادی والے علاقوں کے دورے کررہی ہیں-

محلے محلے جاکر کورونا وائرس کا ابتدائی معائنہ کیا جارہا ہے-(فوٹو سبق)

’محلے محلے جاکر کورونا وائرس کا ابتدائی معائنہ کیا جارہا ہے- کورونا سے نئے متاثرین کے 50 فیصد کیس فیلڈ میڈیکل ٹیموں کے دورے کے  دوران ہی ریکارڈ پر آئے‘-
وزارت صحت نے 17 اپریل کو ریکارڈ پر آنے والے کورونا کے نئے مریضوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیاکہ نئے مریضوں میں 325 کا تعلق مکہ مکرمہ’ 197 کا تعلق مدینہ منورہ، 142 کا تعلق جدہ، 35 کا ہفوف، 24 کا ریاض، 18 کا دمام، 4 کا الجبیل، 3 کا طائف، 2 کا المویا، 2 کا بیشہ، 2 کا الخبر جبکہ ایک ’ ایک کا میسان، ینبع، جازان، راس تنورہ، المظیلیف، خمیس مشیط، نجران اور القنفذہ سے ہے-

شیئر: