کورونا وائرس کے باعث جہاں لوگ گھروں میں رہ کر مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، وہیں اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن کی رہائشی فاریحہ عزیز اور ان کے بچوں نے اہل علاقہ کے لیے اپنی ذاتی لائبریری کو بک ریڈرز کلب میں تبدیل کر دیا ہے۔
فاریحہ عزیز ٹیچر بھی ہیں اور بک کلب کا مقصد اہل علاقہ میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنا ہے۔ ان کی لائبریری سے کوئی بھی کتاب لے کر پڑھ سکتا ہے۔ ان کتابوں کو سینیٹائز کے ذریعے جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے تاکہ لینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ محسوس کرے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے اردو نیوز کے نامہ نگار بشیر چودھری کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔