برازیل سمیت کئی ممالک کے مطابق وہ یومیہ 2 لاکھ بیرل کم نکالیں گے-
اوپیک پلس میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک شامل ہیں- ان میں سے بیشتر ایسے ہیں جو اندرون ملک تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کم ہی نافذ کرتے ہیں-
تیل زیادہ خریدنے والے کئی ملکوں کا کہناہے کہ وہ اپنے سٹراٹیجک ذخائر کی خاطر تیل خریدیں گے جس سے تیل منڈی میں حد سے زیادہ موجود تیل کی مقدار کم ہوگی-
تجزیہ نگارو ں کا کہناہے کہ اگر تیل کی پیداوار میں کمی نہ گئی تو نرخ مزید گریں گے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی تجزیہ نگار نےتوقع ظاہر کی ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک کی پوزیشن تبدیل کرلے گا اور 2020 کی تیسری سہ ماہی میں تیل درآمد کرنے والا ملک بن جائے گا- 2021 تک تیل درآمد کرتا رہے گا-
امارات 7 لاکھ 39 ہزار اورکویت 6 لاکھ 54 ہزار بیرل کمی کرے گا-
سلطنت عمان کی وزارت پٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ عمان تیل پیداوار میں یومیہ 2 لاکھ بیرل کی کمی کرے گا- یکم مئی سے جون کے آخر تک اس کی پابندی کی جائے گی-
سعودی عرب روزانہ تیل پیداوار میں 2.488 ملین بیرل کمی کرے گا- عراق اپنی تیل پیداوار 1.08 ملین بیرل کم کرے گا-
امارات 7 لاکھ 39 ہزار اورکویت 6 لاکھ 54 ہزار بیرل کمی کرے گا-
نائجیریا 426 ہزار بیرل ، انگولا3 لاکھ 56 ہزار بیرل، الجزائر 2 لاکھ 46 ہزار بیرل، ایکواڈور ایک لاکھ 23 ہزار بیرل، کانگو 76 ہزار، گبون 44 ہزار اور گنی 21 ہزار بیرل کم تیل نکالے گا-
روس 2.486 ملین بیرل، میکسیکو ایک لاکھ بیرل، قازقستان 3 لاکھ 94 ہزار بیرل اور باقی ممبران 2 لاکھ 42 ہزار بیرل تیل کم نکالیں گے-