Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
تازہ ترین

آرمی کا تربیتی طیار گرنے سے دو پائلٹ ہلاک

پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پاس موجود مشاق تربیتی طیارے کی فائل فوٹو
پاکستان کی آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہونے سے ایک افسر اور تربیتی پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کا تربیتی مشاق طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن پر تھا جب پیر کی صبح گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
بیان کے مطابق انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر اور سٹوڈنٹ پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر کا تعلق گجرات سے تھا اور انہوں نے پسماندگان میں بیوہ چھوڑی ہیں جبکہ لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق ضلع چکوال کے علاقے کلر کہار سے تھا۔
خیال رہے مارچ کے مہینے میں اسلام آباد میں پاکستانی فضائیہ کا ایک ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان فضائیہ کے مطابق تباہ ہونے والا جنگی طیارہ ایف سولہ 23 مارچ کو منعقد ہونے والی یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں میں شریک تھا کہ شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: