دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر مرنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ سپین نے وبا میں کمی آنے پر اپنی معیشت کے کچھ حصوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کے 190 سے زائد ملکوں میں اب تک 18 لاکھ سے زائد افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
وائرس سے مرنے والوں اور متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکی شہریوں کی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مریض کورونا سے ہلاک ہوئے جبکہ کل تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’زمین بہتر ہو رہی ہے، ہم ہی وائرس ہیں‘Node ID: 469796
-
کورونا وائرس پھیلنے سے پہلے دنیا کیسی تھی؟ تصاویرNode ID: 471081
-
امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی خوف کا شکارNode ID: 471171
اے ایف پی کے مطابق یورپ میں سامنے آنے والے ساڑھے نو لاکھ مریضوں میں سے 77 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ سپین میں 17 ہزار، فرانس میں 14 ہزار 400 اور برطانیہ میں 10 ہزار 600 سے زائد شہری کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق سپین میں وبا سے ہلاکتوں میں کمی آنے کے بعد سپین نے پیر کو بعض علاقوں میں فیکٹریوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس اور امریکہ میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔
سپین میں گزشتہ ہفتے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی تاہم اتوار کو ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔
سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانشز نے کہا ہے کہ ’ابھی کامیابی بہت دور ہے۔‘ اپنے خطاب میں سپین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم سب دوبارہ سے گلیوں میں نکلنے کو بے تاب ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہماری خواہش ہے کہ اس جنگ کو جیتا جائے اور وبا کے دوبارہ حملے سے بچا جائے۔‘
اے ایف پی کے مطابق وائرس سے بری طرح متاثرہ یورپ کے ملک اٹلی میں تین ہفتوں کے بعد گزشتہ دنوں ہلاکتوں میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے۔
