Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

صحتیاب لوگوں کے پلازما سے دوسروں کا علاج

دبئی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ علاج میں عالمی معیار کو مدنظر رکھا جائے گا۔ فوٹو: اے اپی
دبئی میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے پلازما لے کر دیگر مریضوں کا علاج کریں گے۔
محکمہ صحت کے حکام نے یہ اعلان اس وقت کیا جب متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے اس طریقہ علاج کے اختیار کرنے کی منظوری دی۔
عرب نیوز کے مطابق یہ طریقہ علاج جو کنوالسنٹ پلازما تھراپی کہلاتا ہے، اسی ہفتے کسی بھی وقت شروع کیا جائے گا۔
دبئی ہیلتھ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر یونس کاظم نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت نے دبئی کے ہسپتالوں میں اس طریقہ علاج کے پروٹوکول متعارف کرا دیے ہیں تاکہ وائرس کی روک تھام کی جا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ دبئی محکمہ صحت کے سپیشلائزڈ ڈاکٹروں نے پلازما تھراپی کے لیے عالمی معیار کے مطابق طریقہ کار اختیار کیا ہے۔
ڈاکٹر کاظم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھی قواعد و ضوابط وضع کر لیے گئے ہیں کہ کون پلازما عطیہ کر سکتا ہے اور کس مریض کو اس طریقہ علاج کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دبئی محکمہ صحت نے یہ اقدام عالمی میڈیکل نتائج کی بنیاد پر اٹھایا جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے خون میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈی پیدا ہوتے ہیں جو اس وائرس کو روکتے ہیں۔

’مکمل صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون وائرس کے خلاف لڑنے والے اینٹی باڈی زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون وائرس کے خلاف لڑنے والے اینٹی باڈی زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب وائرس کے شکار مریضوں کے جسم میں یہ پلازما شامل کیا جاتا ہے تو وہ کورونا کے جراثیم کی شناخت کر کے اس پر حملہ کرتا ہے۔
ڈاکٹر کاظم نے بتایا کہ امریکی محکمہ خوراک و صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پلازما تھراپی کے طریقہ علاج سے یہ بات سائنسی طور پر ثابت ہوئی کہ اس طرح مریضوں کے صحت یاب ہونے کی رفتار میں تیزی آئی اور ان کو ہسپتال میں بہت کم دن رکھنا پڑا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں