Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کئی علاقوں میں تین دن تک بارش متوقع

شروعات منگل سے ہوگی ، جمعرات تک سلسلہ چلے گا-( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ  مملکت کے بیشتر علاقوں تین دن تک مسلسل بارش ہوگی جس کا آغاز منگل سے ہوگا اور یہ سلسلہ جمعرات تک چلے گا-
عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل پیر کو مملکت کے 12 علاقوں میں گردو غبار کا طوفان دیکھنے میں آئے گا- حد نظر محدود ہوجائے گی-
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی کئی کمشنریاں اس کی زذ میں ہوں گی- حائل، قصیم، ریاض اور الشرقیہ میں گردوغبار کا شدید طوفان چھا جائے گا- نجران، جازان، عیسر اور باحہ بھی گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے-

مملکت کے 12 علاقوں میں گردو غبار کا طوفان دیکھنے میں آئے گا-(فوٹو عاجل)

ماہر موسمیات ڈاکٹر علی عشقی نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل سے جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوگی- اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی-
ڈاکٹر علی عشقی کے مطابق تین دن تک مملکت کا موسم غیر مستحکم رہے گا- بارش کے ساتھ ژالہ باری کا قوی امکان ہے-
ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ مملکت کے کئی علاقوں مثلا الشرقیہ اور وسطی علاقوں میں سیلاب کا بھی امکان ہے- البتہ مکہ مکرمہ اور جدہ میں بارش کا امکان معمولی سا ہے-

شیئر: