Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسلامی یونیورسٹی مدینہ میں آن لائن امتحانات

امتحا نات اتوار 3 رمضان 1441 ھ سے شروع ہوں گے-(فوٹو سوشل میڈیا)
مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی جہاں 70 فیصدطلبہ غیر ملکی ہیں سالانہ امتحان آن لائن لینے کا اعلان کیا ہے- امتحا نات اتوار 3 رمضان 1441 ھ سے شروع ہوں گے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ اسلامی یونیورسٹی کے ماتحت داخلہ انتظامیہ نے بیان جاری کرکے امتحانات کا نظام الاوقات جاری کیا ہے۔
اس کے تحت امتحان کا پہلا پرچہ ساڑھے دس بجے صبح شروع ہوگا اور دوسرا پیپر دوپہر ایک بجے شروع کیا جائے گا- امتحان کا دوارنیہ ایک گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے-
مدینہ اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ ایسے مضامین کے لیے جن کا امتحان آن لائن نہ لیا جاسکتا ہو ان کے بارے میں طلبہ کی صلاحیت کے فیصلے کا اختیار اساتذہ کو دے دیا ہے-
اساتذہ یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں میں منظور شدہ گائیڈ بک کے مطابق طلبہ کی استعداد کا فیصلہ اپنے طور پر کریں گے-

شیئر: