Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

یمن میں دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی

جنگ بندی کا اعلان کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)
عرب اتحادی افواج نے یمن میں دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
جنگ بندی کا اعلان کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’یمن میں جنگ بندی آج جمعرات 9 اپریل سے دو دو ہفتے کے لیے نافذ کردی گئی ہے۔ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جا سکتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جنگ بندی صرف یمنی قوم کے لیے کی گئی ہے۔ توقع کرتے ہیں کہ حوثی باغی بھی جنگ بندی کی تجویز قبول کریں گے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’یمن کے تنازع کا سیاسی حل دیگر تمام آپشنز سے زیادہ مفید اور بہتر ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے عرب اتحاد یمنی حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’انسانیت کے لیے امدادی مشن جنگ اور فوجی کارروائیوں پر مقدم ہے‘۔
واضح رہے کہ  یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے اپیل کی گئی تھی۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کی کوششوں سے جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے۔
 

شیئر: