وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کو ریگولیٹ کرنے والی تنظیم پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سکولوں کو دو ماہ کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کی ہے۔
بدھ کو پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 'بچوں کی اپریل اور مئی کی چھٹیوں کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے۔'
'ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے والدین کو فیسوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے، فیسیں ماہانہ بنیادوں پر وصول کی جائیں اور پہلے سے جاری چالان واپس لیے جائیں۔'
مزید پڑھیں
-
’چھٹیوں کے دوران سکولوں کی فیسیں کم کی جائیں‘Node ID: 469056
-
سکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمیNode ID: 469866
-
کیا سکول فیسوں میں کمی کے ثمرات والدین تک پہنچیں گے؟Node ID: 470206