جدوی انویسٹمنٹ کمپنی کا کہن اہے کہ ساما کے پاس آئندہ چار برس تک درآمدات کے لیے مطلوب زرمبادلہ موجود ہے- سعودی عرب ہر مہینے 10.5 ارب ڈالر مالیت کا سامان درآمد کر رہا ہے- ساما کے پاس 497 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں-
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فروری میں سالانہ کی بنیاد پر کرنسی نوٹس میں 7.5 فیصد اور ماہانہ کی بنیاد پر ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا-
ایک سال کے دوران پبلک سیکٹر پر بینکوں کے مطالبات میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ بینکوں نے املاک کو رہن رکھ کر 182 فیصد زیادہ قرضے جاری کیے-