سپین میں کورونا وائرس سے روزانہ کی شرح اموات میں کمی آنے کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جب کہ دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی اور ہلاکتیں 75 ہزار سے زیادہ ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کی شام تک دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
اب تک اس وبا سے دنیا بھر میں 75 ہزار 973 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ میں ’مشکل ہفتے‘ کا آغازNode ID: 469776
-
عالمی وبا نے 69 ہزار جانیں لے لیں، 13 لاکھ کے قریب متاثرNode ID: 469836
-
چین میں پہلی مرتبہ کورونا سے کوئی نئی ہلاکت نہیںNode ID: 470011
اے ایف پی کے مطابق سپین میں گذشتہ روز چھ سو 37 اموات ہوئی تھیں جس کے بعد سمجھا جا رہا تھا کہ اموات میں بتدریج کمی ہوگی لیکن منگل کو یہ تعداد 743 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سپین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے جبکہ 13 ہزار 793 اموات ہوچکی ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں مریضوں کی تعداد تین لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔
کورونا وائرس سے سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 16 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے، جب کہ ملک میں ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض ہیں۔
تاہم اٹلی میں شرح اموات گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔ اٹلی میں روزانہ آٹھ سو سے ایک ہزار تک ہلاکتیں ہورہی تھیں جو اب چھ سو سے نیچے ہیں۔
