دبئی: تجارتی سرگرمیاں 18 اپریل تک معطل
’فیصلے سے سپر مارکیٹوں، بقالوں، فارمیسیوں اور پٹرول پمپوں کو استثنی ہے‘ ( فوٹو:الامارات الیوم)
دبئی حکومت نے تمام تجارتی سرگرمیوں کی معطلی کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کے پیش نظر اب 18 اپریل تک تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی حکومت نے کہا ہے کہ ’جن تجارتی سرگرمیوں کو پہلے استثنی دیا گیا تھا انہیں اب بھی استثنی ہے‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’غذائی اشیا فروخت کرنے والے اداروں کو ہوم ڈلیوری یا ونڈو سروس کی اجازت ہے‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’ضروری اشیا کے علاوہ اشیائے صرف فروخت کرنے والی دکانیں، سپر مارکیٹ، بقالے، فارمیسیاں اور پٹرول پمپ کھلے رہیں گے‘۔
حکومت نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’گھروں تک محدود رہیں اور انتہائی ناگزیر حالات میں بھی باہر نکلیں‘۔
واضح رہے کہ امارات میں پیر تک شائع ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد 2076 ہے۔