Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

الراجحی بینک اب جمعے اور ہفتے کو بھی کھلے گا

بینک کےاوقات کار میں بھی توسیع کی گئی ہے-(فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں الراجحی بینک نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اکاونٹ ہولڈرز اور صارفین کی سہولت کے لیے بینک کی شاخیں جمعہ اور ہفتے کو بھی کھلیں گی جبکہ اوقات کار میں بھی توسیع کی گئی ہے-
المرصد ویب سائٹ کے مطابق الراجحی بینک  نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو بھی الراجحی کی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے-
ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ ، طائف ، دمام اور قطیف میں الراجی بینک کی شاخیں صبح نو سے دوپہر دو بجے تک کام کریں گی جبکہ دیگر شہروں میں صبح 9 سے سہ پہرساڑھے تین بجے تک کھلی رہیں گی-
الراجحی بینک نے ان شاخوں کا چارٹ  بھی جاری کیا ہے جو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے ساتوں دن کام کریں گی-

شیئر: