آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ اگر ہم پرعزم اور متحد رہے تو اس پر قابو پا لیں گے۔
انہوں نے آخر میں میں کہا کہ’ ہم کامیاب ہوں گے اور یہ کامیابی ہم میں سے ہر ایک کی ہوگی‘۔
’اچھے دن واپس آئیں گے اور ہم دوبارہ اپنے دوستوں کے ساتھ رہیں گے ۔انپے خاندان کے ساتھ رہیں گے ۔ہم دوبارہ ملیں گے‘۔
یاد رہے کہ اس وقت برطانیہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد اڑتالیس ہزار سے زائد ہے جبکہ پانچ ہزار کے لگ بھگ ہلاک ہوچکے۔ اتوار کو صرف ایک دن میں 621 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
برطانوی وزیراعظم بورس یلسن بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانوی حکومت نے سخت اقدامات کے تحت تین ہفتوں کے لیے دکانیں اور دو سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا رکھی ہے۔
ملکہ برطانیہ نے کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے 19 مارچ کو شاہی محل چھوڑ کر ونڈسر قلعے میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور وہیں سے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کیا ہے۔