Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

کورونا :خلیجی ممالک میں متاثرین کی تعداد بڑھ گئی

امارات میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 1264 ہوگئی ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
نئے کورونا وائرس سے خلیجی ممالک میں متاثرین کی تعداد 5719 تک پہنچ گئی- ان میں 1073 صحت یاب ہوگئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 42 ہوگئی-
جمعہ کو 645 مریضوں کا اضافہ ہوا- 102 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے-
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1264 ہوگئی ہے- جمعہ کو 240 کا اضافہ ہوا ہے- ایک کی موت واقع ہوئی ہے اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے- مجموعی ]طورپر 108 افراد صحت یا ب ہچکے-
کویتی وزارت صحت کے مطابقہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک مریض شفا یاب ہوا ہے- جمعہ کو 75 نئے مریضوں کا اضافہ ریکارڈ پر آیا ہے- مجموعی تعداد 417 ہوگئی ہے-
لبنانی وزارت صحت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ کورونا کے مریضوں میں جمعہ کو 14 کا اضافہ ہوا -مجموعی تعداد 508 ہوگئی-مرنے کی تعداد 17 تک پہنچ گئی-
عراق میں کورونا وائرس کے مزید 12 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں-
سلطنت عمان میں جمعہ کو کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 21 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تعداد 252 ہوگئی ہے-
مصری وزارت صحت و آباد کاری نے اعلان کیا ہے کہ  مزید 86 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں-

فلسطینی صدر  نے ایمرجنسی میں تیس دن کی توسیع کردی-(فوٹو روئٹرز)

قطر سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں جمعہ کو 114 کا اضافہ ہوا-
اردنی حکام نے کورونا کے مزید کیسز کی تصدیق کی ہے-
فلسطین کے رام اللہ شہر میں کورونا کے پانچ نئے مریضوں کااضافہ ہوا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 160 تک پہنچ گئی-
فلسطینی صدر محمود عباس نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی میں تیس دن کی توسیع کردی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق صدر عباس نے جمعہ کو ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا کہ’ تباہ کن کورونا وائرس کا دائرہ محدود کرنے کےلیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں- عوام کے تعاون  اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں ہوسکتا‘- 

شیئر: