Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

ریاض ؛ دیوار گرنے سے ایک کارکن ہلاک 5زخمی

ایک کارکن موقع پر ہی ہلاک ہو گیا(فوٹو، عاجل)
ریاض کے القیروان محلے میں جمعرات کو بنگلے کی دیوار گرنے سے ایک کارکن ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹویٹراکاؤنٹ پروقوعہ کی تفصیلات  جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ’ بنگلے میں تعمیراتی  کام جاری تھا- اسی دوران دیوار گرجانے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے‘-
ہلال احمر نے انہیں علاج کے لیے اسپتال پہنچا دیا- ایک کارکن موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا- اس کی نعش سرد خانے میں محفوظ کرا دی گئی
شہری دفاع کے ترجمان نے توجہ دلائی کہ دیوار گرنے کے اسباب دریافت کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے-

شیئر: