Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے شاہ محمود کا رابطہ

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا-(فائل فوٹوعرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے منگل کو پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیاہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے  برادرانہ تعلقات اور نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا-
پاکستان اور سعودی عرب کے  وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کی دلچپسی کے اہم موضوعات پر بھی گفت و شنید کی ہے-

شیئر: