سعودی عرب میں ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نےکہا ہےکہ جمعرات کو سعودی عرب کے جنوبی’ مشرقی’ مغربی اور وسطی علاقوں میں بارش متوقع ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الحصینی نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ مشرقی شرقیہ’ریاض’ نجران’ عسیر’ مکہ مکرمہ’ مدینہ منورہ’ تبوک’ حائل’ جوف اور حدود شمالیہ کا موسم جمعرات کو غیر مستحکم رہے گا-
مملکت کے مختلف علاقوں سےموصولہ رپورٹوں کے مطابق منگل کو ریاض’ نجران’ عسیر’ مدینہ منورہ’مکہ مکرمہ’ قصیم’ تبوک اور حائل میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں-
رات بارہ بجے تک نجران اور دس بجے تک عسیر ریجن کا موسم گرد آلود ہی رہے گا-