Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مکہ کے چھ علاقوں میں 24 گھنٹے کرفیو

حفاظتی اقدامات کے تحت کرفیو تاحکم ثانی نافذ کیا گیا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مکہ مکرمہ کے چھ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
چوبیس گھنٹے کے کرفیو کا نفاد آج پیر سے کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ کے جن علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں ’اجیاد، المصافی، المسفلہ، الحجون، النکاسہ اور حوش بکر شامل ہیں‘۔
’ ان علاقوں میں 30 مارچ کی سہ پہر 3 سے حکم ثانی تک 24 گھنٹے کا کرفیو ہو گا۔ ان علاقوں کے رہنے والے دوسرے علاقوں میں نہیں جاسکیں گے نہ ہی دوسرے علاقوں کے باشندے مذکورہ علاقوں میں داخل ہو سکیں گے‘۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں کے رہنے والوں کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ کھانے پینے کی اشیا حاصل کرنے اور طبی ضرورتوں کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے‘۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’کرفیو سے وہ تمام شعبے مستثنی ہون گے جنہیں کرفیو زدہ علاقوں میں جانے کی اجازت سے جن میں اشیائے خورونوش سپلائی کرنے والے ٹرکس اور ہیوی گاڑیاں وغیرہ بھی شامل ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ  قانون پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبائی مرض پر جلد ازجلد قابو پایا جاسکے۔

شیئر: