Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

جی 20 کا اجلاس 26 مارچ کو ہوگا

جی 20 ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کورونا کے انسداد کے لیے تدابیر پر غور ہوگا ( فوٹو: اے ایف ہی)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں جی 20 ممالک کی سربراہ کانفرنس 26 مارچ کو منعقد ہوگی۔
آن لائن کانفرنس میں جی 20 ممالک کے سربراہان کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مشترکہ کوششوں کی نئی راہوں پر غور کریں گے۔
سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق آن لائن کانفرنس کا انعقاد جمعرات 26 مارچ کو ہوگا۔
جی 20 بورڈ کا کہنا ہے کہ ’کانفرنس میں ارکان ممالک کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔‘
’کانفرنس میں اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت، عالمی مالیاتی فنڈ  اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔‘
بورڈ کے مطابق ہنگامی اجلاس میں شرکا کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ممکنہ تدابیر پر غور کرنے کےعلاوہ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے ایک دوسرے کی مدد کا جائزہ لیں گے۔

شیئر: