Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کورونا کا پھیلاؤ روکنے سعودی عرب میں 21 دن کا جزوی کرفیو

کرفیو اوقات کے دوران گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
 خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے 21 دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عرب نیوز اور سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’کرفیو روزانہ  شام سات سے صبح چھ  بجے تک 21 دن جاری رہے گا۔‘
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ حکم وزارت صحت کے اس بیان کے بعد جاری کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اتوار کو کورونا کے 119 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سعودی عرب میں کل تعداد بڑھ کر 511 ہوگئی ہے۔
شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ان کے اپنے تحفظ کے لیے کرفیو اوقات کے دوران اپنے گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔
سرکاری اور نجی شعبے کی اہم صنعتوں کے وہ ملازمین جن کے کام میں مسلسل کارکردگی درکار ہے کرفیو سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سکیورٹی اہلکار، فوجی، میڈیا سیکٹر کے ملازمین ، صحت اور خدمات کے اہم شعبوں کے کارکنان کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کرفیو کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔
 تمام سول اور فوجی حکام کو اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے مکمل تعاون کا حکم دیا گیا ہے۔

شیئر: