Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025

دو ہفتے تک ملاقاتیوں سے معذرت

سعودی حکومت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر 14 دن تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں۔
اخبار 24 اور سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری نے حکومت کی اس ہدایت پر عمل کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ 
سعودی شہری  نے اپنے  گھر کے مرکزی دروازے پر بینر آویزن کردیا جس پر تحریر ہے کہ ’حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دو ہفتے تک ملاقاتیوں کے استقبال سے معذرت خواہ ہیں۔ آپ سے حسن فہم کے طلب گار ہیں۔ اللہ وطن عزیز اور ہم وطنوں کی پاسبانی کرے‘۔
 ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری ان دنوں اپنے اپنے گھروں تک خود کو  محدود کیے ہوئے ہیں۔
دعوتوں اور سماجی تقریبات کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہے۔ حکومتی ہدایات پرعملدرآمد کے باعث سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے اقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں۔

شیئر: