وزیر صحت کے مطابق دو کے سوا سب کی حالت تسلی بخش ہے۔( فوٹو عاجل)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق 4080 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔ دو کے سوا سب کی حالت تسلی بخش ہے۔ آٹھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الربیعہ نے جمعہ کو وزیر خزانہ محمد الجدعان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ طبی عملہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سب سے آگے ہے‘۔
الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں اب تک 274 افراد نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ابھی تک وائر س سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے‘۔
اب تک 274 افراد نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔(فوٹوسوشل میڈیا)
وزیر صحت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ سب لوگ اپنے گھرو ں میں رہیں۔ انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں۔ احتیاطی تدابیر کا اہتمام کریں۔