Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

اسلام آباد سیکرٹریٹ کے ملازمین جنہیں چھٹی نہ ملی

کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر جہاں بہت سارے کاروباری مراکز اور پرائیویٹ دفاتر بند ہو چکے ہیں وہاں اسلام آباد سیکرٹریٹ کے سرکاری ملازمین بدستور دفاتر آ رہے ہیں ۔ چند وزارتوں نے اپنے طور پر بزرگ عملے کو چھٹیاں دی ہیں مگر زیادہ تر وزارتوں میں کام جاری ہے اور احتیاطی تدابیر بھی کم ہی نظر آتی ہیں۔ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے چند سرکاری ملازمین نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تاہم کیمرے پر صرف حکومتی اقدامات کی تعریف کرنے والے افراد ہی بات کرنے پر آمادہ ہوئے۔ مزید دیکھیے وسیم عباسی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔

شیئر: