Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کورونا ،2 مزید مریض صحت یاب

صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی( فوٹو ، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کرکے بتایا ہے کہ ’نئے کورونا وائرس ‘  کے مزید 2مریض شفا یاب ہوگئے۔ اب صحت یاب مریضوں کی تعداد 8تک پہنچ گئی۔
سعودی خبررساں ادارے’ ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وائرس کے شبے میں 14ہزار سے زیادہ افراد کے لیباریٹری ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

14ہزار سے زیادہ افراد کے لیباریٹری ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔( فوٹو، سبق)

ترجمان نے مزید بتایا کہ کورونا کے بیشتر مریض باہر کے ملکوں سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ خوش آئند امر یہ ہے کہ سعودی عرب میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ترجمان نے تاکید کی کہ سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی وائرس سے بچاﺅ اوراس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔ زیادہ سے زیادہ گھرو ںمیں رہیں۔ بار بار ہاتھ دھوتے رہیں۔ کسی سے ہاتھ نہ ملائیں اور بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں۔

شیئر: