برطانیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اور غیر معمولی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے اقدامات کے تحت پولیس کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ وبا سے متاثرہ شخص کو حراست میں لے لے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کی رات کو سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نئے غیرمعمولی قوانین بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ نئے قوانین کے تحت حکومتی اداروں کو وائرس سے نمٹنے کے لیے وسیع اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے ایک ہزار 950 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 71 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کورونا وائرس کا خطرہ، فیس بک نے لندن آفس بند کر دیاNode ID: 463376
-
یورپ میں 15 ہزار افراد کورونا سے متاثرNode ID: 464096
-
امریکہ کی برطانیہ پر بھی سفری پابندی، ٹرمپ کا کورونا کا ٹیسٹNode ID: 464886
اے ایف پی کے مطابق سکاٹ لینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور لندن میں اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے بنائے گئے یہ قوانین دو سال تک نافذ العمل رہیں گے۔
سینیئر طبی حکام کی تجاویز کی روشنی میں ان قوانین کے ذریعے متعلقہ ادارے بوقت ضرورت نئے اختیارات استعمال کر سکیں گے اور ان سے یہ اختیارات لیے بھی جا سکیں گے۔
برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ ’ہنگامی کورونا وائرس بل صرف اس وقت استعمال کیا جائے گا جب اس کی اشد ضرورت ہو گی اور یہ پوری طرح موثر ثابت ہو۔‘
’حکومت کو دیے گئے ان اختیارات کا مقصد عوام کی جانوں کا تحفظ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کچھ اقدامات پر فوری طور پر عمل درآمد کا امکان نہیں ہے۔‘
یاد رہے کہ ابتدا میں برطانیہ نے ’کووڈ 19‘ سے نمٹنے کے لیے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ محتاط ردعمل کا مظاہرہ کیا تھا۔
