پاکستان میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث عام صارفین ہی نہیں بلکہ کاروبار کرنے والی خواتین بھی پریشان ہیں۔ بیوٹی پارلرز، بوتیک، جیولری شاپس اور کاسمیٹکس شاپس پر خواتین کا رش بہت کم ہوگیا ہے۔ بیوٹی پارلرز کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات تو لیے جا رہے ہیں، مگرصارفین کو مطمئن کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں بیوٹی پارلرز اور بوتیک کیا احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں، دیکھیں نازش فیض کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔