Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کورونا کی بیماری چھپانے پر 5 سال قید

’کورونا وائرس سمیت متعدی بیماری چھپانا جرم ہے‘ ( فوٹو: البیان)
کویت میں کورونا وائرس سمیت متعدی بیماری چھپانے پر 5 سال قید اور کم سے کم 10 ہزار دینار جرمانہ ہوگا۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ کوئی بھی شخص اگر کورونا کا شکار ہو اور اپنی بیماری چھپانے کی کوشش کرے گا تو اسے جیل اور جرمانہ ہوگا‘۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سمیت کوئی بھی متعدی بیماری جس سے دوسرے لوگوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، کا اظہار نہ کرنا اور اسے چھپائے رکھنا جرم ہے‘۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’عدالت کو اختیار ہوگا کہ خلاف ورزی کرنے والے کو 5 سال تک قید کی سزا سنائے یا کم سے کم 10 ہزار دینار اور زیادہ سے زیادہ 50 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کرے یا دونوں سزائیں بیک وقت دے‘۔

شیئر: