Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مصر کے تمام ایئرپورٹس تیرہ دن کے لیے بند

مصری وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں ایئر پورٹس بند کرنے اعلان کیا ہے ( فوٹو: ای پی اے)
مصر کے وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے مصر کے تمام ایئر پورٹس 19 سے 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
’الیوم السابع‘ کے مطابق مصری وزیراعظم نے یہ اعلان پیر کو پریس کانفرنس میں کیا جسے سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کیا گیا۔
مصری وزیر اعظم  نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

 کورونا وائرس سے نمٹنے اور عوام کی سلامتی  یقینی بنانےکے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔(فوٹو: الشرق الاوسط)

انہوں نے مزید کہا کہ’ مصری حکومت پروازوں کی آمد ورفت کی پابندی کے دورانت تمام ہوٹلوں او ر سیاحتی تنصیبات پر جراثیم کش ادویہ کا سپرے کرائے گی۔‘
’سرکاری ادارو ں میں کارکنان کی تعداد کم کی جائے گی۔ بھیڑ بھاڑ سے وائرس کے پھیلنے کا امکان بے حد محدود ہوجائے‘۔
یاد رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتے کو صدارتی فرمان جاری کرکے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم معطل کردی تھی جس پر عمل درآمد 15 مارچ سے شروع کر دیا گیا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے100 ارب مصری پونڈ مختص کیے ہیں۔
مصری وزیراعظم نے اطمینان دلایا کہ’ملک میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں۔ کئی مہینے کے لیے کافی ہوں گی۔ عوام پریشان نہ ہوں اور حد سے زیادہ سامان خریدنے سے گریز کیا جائے۔‘
مصری وزیراعظم نے تاجرو ں کو متنبہ کیا کہ وہ نئی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں۔
’اجارہ داری کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا اور بحران کے بہانے اشیا کے نرخ بڑھانے والوں سے آہنی پنجے سے نمٹا جائے گا‘۔

شیئر: