Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025

مساجد میں پانی کی بوتلیں لانے پر پابندی

وزارت نے روزہ داروں کے لیے دستر خوان اور افطاری پیش کرنے پر بھی پابندی لگائی ہے.۔
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے تمام مساجد میں پانی کی بوتلیں لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی مساجد میں عام افراد نمازیوں کے لیے پانی کی بوتلیں خرید کر رکھوا دیتے ہیں ۔بیشتر مساجد میں پانی کی بوتلوں کے فریج بھی رکھے ہوتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے کورونا وائرس سے بچاؤں کے پیش نظر مساجد میں پانی کو بوتلوں پر وقتی طور پر پابندی لگا دی ہے۔
قبل ازیں وزارت اسلامی امور نے اذان اور اقامت کے درمیان 10منٹ کا وقفہ مقرر کیا تھا جب کہ نماز جمعہ اور خطبے کا دورانیہ 15منٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت نے پیر اور جمعرات کو روزہ داروں کے لیے دستر خوان اور افطاری پیش کرنے پر بھی پابندی لگائی ہے۔

شیئر: