Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سینما گھر بھی بند کرنے کا اعلان

فیصلہ صحت حکام کی سفارش پر احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب میں سمعی و بصری ابلاغی اتھارٹی نے تا اطلاع ثانی سینما گھربند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ سعودی عرب کے متعلقہ صحت حکام کی سفارش پر احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیا گیا۔

شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پابندی عائد کی  گئی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

اخبار 24 اور سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اےکے مطابق سعودی حکام نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت کی حفاظت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے جذبے سے سینما گھروں میں فلموں پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کامقصد نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا اور اسے قابو کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے تمام تعلیمی ادارے پہلے ہی بند ہیں جبکہ سفری پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

 

 

 

شیئر: