وزارت صحت نے پہلے مریض کی صحت یابی کا اعلان کیا ہے( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں وزارت صحت کے مطابق کورونا کا ایک مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے بدھ کو اعلان کیا کہ’ نئے کورونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک شفا یاب ہوگیا‘۔
مملکت میں پہلی بار کورونا کے کسی مریض کے صحت یاب ہونے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
ہسپتال سے فارغ ہونے والے مریض کی وڈیو کلپ جاری کی گئی ہے۔( فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مریض سعودی شہری ہے۔ قطیف سینٹرل اسپتال میں زیر علاج تھا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ اسے نئے کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے۔