Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آرامکو کا یکم اپریل سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

آرامکو کی پیداوار میں اضافے کے مثبت اور طویل مدتی مالی اثرات ہوں گے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی آرامکو نے یکم اپریل سے خام تیل کی یومیہ پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ کمپنی آئندہ ماہ یکم اپریل سے اپنی تیل کی پیداوار بڑھا کر روزانہ ایک کروڑ 23 لاکھ بیرل کر دے گی۔
 
پیداوار میں روزانہ اضافے کی مقدار تین لاکھ بیرل ہو گی۔
آرامکو کی جانب سے سعودی سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ یکم اپریل سے تیل کی پیداوار 12.3 ملین بیرل روزانہ کے حساب سے ہو گی۔
بیان کے مطابق پیداوار میں اضافے کے مثبت اور طویل مدتی مالی اثرات ہوں گے۔
خیلجی حصص مارکیٹوں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا۔

آرامکو کے مطابق پیداوار میں روزانہ اضافے کی مقدار تین لاکھ بیرل ہو گی (فوٹو: اے پی)

 آرامکو کے حصص کی قیمت گذشتہ دن کے 8.64 ڈالر فی شیئر سے بڑھ کر 8.91 ڈالر ہوگئی۔
اس سے قبل کمپنی کی درخواست پر آرامکو شیئرز میں ٹریڈنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:48 سے معطل کی گئی تھی۔
تیل کی قیمتوں میں 30 سال میں ایک دن کی سب سے بڑی کمی کے بعد منگل کے روز اضافہ ہوا۔
گاہگوں کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق سعودی آرامکو تیل کی قیمتوں میں چار سے آٹھ ڈالر فی بیرل کمی کرے گا، جس سے  شمال مغربی یورب اور امریکہ کو سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

 

 

شیئر: