Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شوہر نے بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا

خاتون نے اپنے شوہر کو بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص سے ملیں جسے کورونا وائرس تھا۔ فوٹو: روئٹرز
کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی خبروں کے ساتھ ساتھ اس کی وجہ سے پھیلے خوف کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ کہیں لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے کترا رہے ہیں اور کہیں کسی کھانستے ہوئے شخص کو دیکھ کر اس پر کورونا کا شک کیا جا رہا ہے۔
ایسا ہی واقعہ لیتھیونیا میں پیش آیا ہے جہاں ایک شوہر نے کورونا کے خوف سے اپنی بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان راموناس متونیس کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اطلاع ملی کہ خاوند اور اس کے دو جوان بیٹوں نے خاتون کو اس وقت بند کر دیا جب اس نے انہیں بتایا کہ اسے کورونا کی بیماری ہونے خدشہ ہے۔‘

 

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص سے ملی ہیں جو بیرون ملک سے آیا تھا اور اسے کورونا کی بیماری تھی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ’وہاں کوئی تشدد نہیں ہوا تھا اور نہ  ہی کسی نے ایسی شکایت کی تھی لہذا ایمولینس کو بلایا گیا۔‘
مقامی میڈیا کے مطابق بعد ازاں خاتون کا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ظاہر ہوا کہ وہ کورونا سے محفوظ ہیں۔

لیتھوینیا کی آبادی 28 لاکھ ہے اور وہاں کورونا کے صرف ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے. فوٹو: روئٹرز

لیتھوینیا کی آبادی 28 لاکھ ہے اور وہاں کورونا کے صرف ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے.
یہ شخص حال ہی میں شمالی اٹلی کے علاقے ویرونا سے آیا تھا جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مجموعی طور پر کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہوچکی ہے اوران میں سے سب سے زیادہ اموات چین میں واقع ہوئی ہیں۔

شیئر: