Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گاڑی کے ملکیت نامے کی توسیع نہ کرانے پر مہلت

گاڑی کے ملکیت نامے کی توسیع نہ کرانے پر جرمانہ ہے فوٹو :سوشل میڈیا
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق گاڑی کے ملکیت نامے کی توسیع نہ کرانے پر جرمانہ ہے تاہم 60 دن تک مہلت ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوسعودی شہریوں نے محکمہ ٹریفک کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر الگ الگ سوالات کیے ۔ ایک نے استفسار کیا ’ میری گاڑی کا ملکیت نامہ (استمارہ) ختم ہوگیا ہے میںجرمانے کے بغیر اس میں کب تک توسیع کراسکتا ہوں؟‘۔
محکمہ ٹریفک نے اس سوال پر کہا ’ ملکیت نامہ (استمارہ) ختم ہونے کی تاریخ سے ساٹھ روز تک جرمانہ نہیں ہوگا۔ یہ مدت مکمل ہوجانے پر جرمانہ لاگو ہوگا‘۔

ملکیت نامہ ختم ہونے کی تاریخ سے ساٹھ روز تک جرمانہ نہیں ہوگا۔ فوٹو :سوشل میڈیا

ایک اور مقامی شہری نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر محکمہ ٹریفک سے دریافت کیا’ میرے نام پر ایک گاڑی ہے مگر میں اسے استعمال نہیں کرتا۔ ایک اور صاحب اسے استعمال کررہے ہیں۔ساری ٹریفک خلاف ورزیاں میرے نام پر آرہی ہیں۔ مشکل میں ہوں‘۔
 ’یہ جاننا چاہتاہوں کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے گاڑی استعمال کرنے والے کے نام پر منتقل کیے جاسکتے ہیں یا نہیں کیونکہ گاڑی استعمال کرنے والا میں نہیں بلکہ میرا ساتھی ہے‘۔ 
محکمہ ٹریفک نے استفسار کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ’ اگر آپ نے اپنی گاڑی چلانے کا مختار نامے کسی او رکو دے دیا ہو تو ایسی صورت میں ٹریفک خلاف ورزیاں آپ کے بجائے گاڑی چلانے والے شخص کے نام پر آئیں گے‘۔
 

شیئر: