Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025
تازہ ترین

الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں آگ لگ گئی

0 seconds of 59 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:59
00:59
 
جازان ریجن کے الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں گزشتہ دن سے آگ لگی ہوئی ہے۔
آتشزدگی کے باعث قریبی آبادیوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ حکام کی طرف سے اطمینان دلایا جارہا ہے کہ معاملات قابو میں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر حسن الحریصی نے الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں آتشزدگی کی ویڈیو شیئرکی ہے۔

آتشزدگی کے باعث قریبی آبادیوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ کے اسباب معلوم نہیں تاہم گزشتہ دن سے یہ آگ جل رہی ہے اور پھیلتی چلی جارہی ہے۔
شہریوں نے بتایا ہے کہ ’سنگلاخ پہاڑوں پر آگ بجھانا ممکن نہیں۔ یہاں کوئی ہموار راستہ نہیں جہاں سے آگ بجھانے والی گاڑیوں کا گزر ہوسکے‘۔
دوسری طرف الدایر کے کمشنر نایف بن ناصر لبدہ نے کہا ہے کہ ’ہمیں آگ کے بارے میں علم ہے نیز ہم اس کی پوری نگرانی بھی کر رہے ہیں‘۔

ہموار راستہ نہ ہونے کے باعث سنگلاخ پہاڑوں پر آگ بجھانا ممکن نہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے کہا ہے کہ ’سنگلاخ پہاڑوں پر آگ بجھانا ممکن نہیں۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے جگہ کا معائنہ کر رکھا ہے مگر وہاں پیدل جانے کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مقامی آبادی میں خوف پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ یہ آگ آبادی سے بہت دور ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’معاملات کا ہر وقت جائزہ لینے اور بر وقت مداخلت کے لیے ٹیم مقرر کی گئی ہے۔ کمشنری کے علاوہ محکمہ شہری دفاع کو ہر وقت رپورٹیں مل رہی ہیں‘۔
 
 

شیئر: