Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح 11 بجکر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے (فوٹو: ٹوئٹر)
مدینہ منورہ کے شمال مغرب میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تاہم ان کی شدت بہت کم تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح 11 بجکر 35 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت ریکٹرسکیل پر 2.18 پوائنٹ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز مدینہ منورہ کے شمال مغرب میں 5.4 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہی وجہ ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت انتہائی کم تھی تاہم مدینہ منورہ کے شمال مغرب کے بعض رہائشیوں نے جھٹکے محسوس کیے۔‘
انہوں نے رہائشیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ ’جیولوجیکل سروے حالات کی نگرانی کر رہا ہے۔ اس کے ملک بھر میں 270 سے زیادہ جدید آلات ہر وقت جھٹکوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

شیئر: