Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

چین سے آنے والے سعودی طلبہ کورونا سے پاک

’ٹیسٹ کے نتائج منفی نکلنے پر طلبہ کو قرنطینہ میں مزید رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے ووہان سے آنے والے 10 سعودی طلبہ کو کرونا وائرس سے پاک قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دیدی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی طلبہ ووہان سے دو ہفتہ پہلے خصوصی طیارے کے ذریعہ ریاض پہنچائے گیے تھے جنہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
وزارت صحت نے کہاہے کہ ’دو ہفتے تک طبی نگرانی میں رکھنے کے علاوہ وقفے وقفے سے لیے جانے والے ٹیسٹ کے نتائج منفی نکلنے پر طلبہ کو قرنطینہ میں مزید رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’عالمی ادارہ صحت کی ہدایات اور وبائی امراض کی صورت میں اختیار کی جانے والی تدابیر پر عمل کرنے کے بعد یقین ہوگیا کہ طلبہ وائرس سے پاک ہیں‘۔
چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس پھیل جانے کے بعد وہاں موجود دس سعودی طلبہ ریاض پہنچے تھے جنہیں وزارت احتیاطی طور پر قرنطینہ میں رکھا تھا۔
سعودی طلبہ کو چین کے وبا زدہ علاقے سے نکالنے کے لیے خصوصی پرواز روانہ تھی۔ ابتدائی معائنے کے بعد تمام طلبہ میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئی۔
 

شیئر: