Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025

بیوی کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش 

عسیر پولیس کے مطابق سعودی شہری کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے (فوٹو :عاجل)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے بیوی کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کرنے والے سعودی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار کر گراتے اور پھر کچلنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے  سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سعودی شہری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ 
عاجل اور اخبار24 ویب سائٹ کے مطابق عسیر پولیس نے جمعہ کو اعلامیے میں واضح کیا کہ یہ ویڈیو کلپ اگرچہ حقیقی ہے مگر یہ واقعہ پانچ ماہ قبل پرانا ہے۔‘

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے  سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سعودی شہری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا (فوٹو:عاجل)

عسیر پولیس کے ترجمان نے  بتایا کہ ’یہ واقعہ دس ستمبر2019 کو پیش آیا تھا، تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ایک مقامی شہری کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا۔  گھریلو تنازع پر اس نے بیوی کو جان بوجھ کر کچلنے کی کوشش کی۔‘
پولیس کے مطابق ’خاتون کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرکے اس کا علاج کرایا گیا تھا جبکہ اسے کچلنے کی کوشش کرنے والے شوہر کے خلاف فوجداری کیس رجسٹر کرلیا گیا تھا۔‘

شیئر: