Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر کتنی سزا؟

خلاف ورزی کی سزا دس برس تک قید اور 30 ملین تک جرمانہ ہے۔
سعودی عرب میں حکام کے مطابق ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کی سزا دس برس تک قید اور 30 ملین تک جرمانہ ہے ۔ یہ قانون مجلس شوریٰ نے حال ہی میں منظور کیا ہے۔
اخبار 24 نے ماحولیاتی حکام کے حوالے سے بتایا’ اگر کسی شخص نے ایک سال کے اندرماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی دوسری مرتبہ کی تو اسے سزا دی جائے گی۔
ماحولیاتی قانون میں بتایا گیا ’ درختوں ، پودوں، جڑی بوٹیوں، نباتات کو کاٹنا، انہیں اکھاڑنا، انہیں منتقل کرنا ، ان کے پتے جھاڑنا یا ان کی مٹی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا یا ان کا کاروبار کرنا یا ان کی بیخ کنی کرنا ماحولیاتی جرائم ہیں‘۔
’ماحولیاتی جرائم میں زندہ جانوروں کو قتل کرنا شامل ہے۔ اس میں ماحولیاتی قانون کے لائحہ عمل سے مستثنیٰ جانور شامل نہیں ہوں گے‘۔
 

شیئر: