Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شمیسی چیک پوسٹ منصوبے کا 30 فیصد کام مکمل

انتظامیہ کی ماہ رمضان سے پہلے منصوبہ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔ فوٹو: سبق
مکہ سے جدہ جانے والی ہائی وے پر شمیسی چیک پوسٹ منصوبے کا 30 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ نے مکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ منصوبہ رمضان کے مہینے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا تاکہ عمرہ زائرین کی بہتر انداز میں خدمت کی جا سکے۔
’نئے شمیسی چیک پوسٹ منصوبے میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور ان کے نائب شہزادہ بدر بن سلطان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔‘
منصوبے کا آغاز 20 دن قبل ہوا تھا۔

گاڑیوں کے لیے مخصوص لائنز کی تعداد بڑھا کر 16 کردی جائے گی۔ فوٹو: سبق

اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’شمیسی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کے لیے مخصوص لائنز کی تعداد بڑھا کر 16 ہو جائے گی، اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ اور گنتی کی جائے گی۔‘
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’منصوبے میں شمیسی جیل کی توسیع بھی شامل ہے تاکہ قیدیوں کے معاملات بہتر انداز میں نمٹائے جائیں۔‘
 

شیئر: